Aaj News

بدھ, فروری 12, 2025  
13 Shaban 1446  

ٹرمپ کی جانب سے امریکی امداد کی عارضی معطلی، پاکستان میں کتنے منصوبے متاثر ہوں گے؟

فیصلے سے کئی ترقیاتی منصوبے رک جائیں گے، اراکین پارلیمنٹ
شائع 04 فروری 2025 12:54pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امداد کی عارضی معطلی کے باعث پاکستان میں 28 اہم ترقیاتی منصوبے متاثر ہو گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں اسکولوں کی تعمیر و بحالی، اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی شعبے کے اہم پروگرام شامل ہیں۔

امریکی حکومت کی جانب سے 2023 میں یو ایس ایڈ کے تحت پاکستان کے تعلیمی پروگراموں کے لیے ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کی گئی تھی، جبکہ ہائر ایجوکیشن ایکٹیوٹی پروگرام کے لیے 70 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے تھے۔ تاہم، 2024 میں یہ رقم کم ہو کر صرف 1.5 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔

چین کی جوابی کارروائی، امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد

اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کئی ترقیاتی منصوبے رک جائیں گے اور ملک میں تعلیم کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعلیم اور ترقی کے فروغ کے لیے ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو پائیدار ترقی کی راہ ہموار کر سکیں۔

پارلیمنٹ کے ارکان نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ معاشرے تعلیم کو اولین ترجیح دیتے ہیں، اور ایسے فیصلے وقتی مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں، لیکن اصل ترقی، مستقل مزاجی اور دانشمندی کی حکمت عملی پر منحصر ہوتی ہے۔

امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 18 ہزار بھارتیوں کی فہرست تیار، چند کو لیکر پہلی پرواز بھارت روانہ

اس فیصلے کے پاکستان کی تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں پر دور رس اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، جس کا براہ راست اثر ملک کے مستقبل پر بھی پڑ سکتا ہے۔

پاکستان

USAID