Aaj News

منگل, مارچ 18, 2025  
17 Ramadan 1446  

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون دبئی روانہ

روانگی امریکی قونصل خانے اور ایف آئی اے کی نگرانی میں ہوئی
اپ ڈیٹ 07 فروری 2025 11:51pm
U.S. woman Unija departs for home - Breaking - Aaj News

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کی واپسی، اونیجا کراچی ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئیں۔ کل نیو یارک پہنچ جائیں گی۔

امریکی خاتون رات 10 بج کر 40 منٹ پر دبئی روانہ ہوئیں، روانگی امریکی قونصل خانے اور ایف آئی اے کی نگرانی میں ہوئی، اونیجا اینڈریو رابنس 8 فروری کونیو یارک پہنچ جائے گی۔

امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا

ذرائع کے مطابق کئی روز سے جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات میں زیرعلاج امریکی خاتون کا ڈسچارج کارڈ بنانے کے لیے اسپتال کے عملے کو ہدایت کی گئی۔

امریکیوں کا پاکستان کو سلام،خاتون کو برداشت کرنے پر تعریفیں

جناح اسپتال کے خصوصی وارڈ میں زیرعلاج امریکی خاتون سے امریکی قونصل خانے کے اہل کاروں نے ملاقات کی اور انہیں وطن واپسی کے لیے آمادہ کیا تھا۔

کراچی میں ڈیرا ڈالے بیٹھی امریکی خاتون کا مجرمانہ ریکارڈ نکل آیا

اونیجا اینڈریو رابنس 8 فروری کو 2 بج کر 35 منٹ پر دبئی سے نیو یارک روانہ ہوں گی، اور اسی روز 8 بج کر 15 منٹ پر نیو یارک پہنچ جائے گی۔

امریکی خاتون کے موضوع پر سوشل میڈیا ویڈیوز بننے لگیں

امریکی خاتون کے جناح اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کرائے گئے تھے، میڈیکل رپورٹس کے بعد وطن واپس جارہی ہے، امریکی خاتون نوجوان کی محبت میں کراچی آئی تھی۔

پاکستان

karachi

Amrica

amrican women