چینی لڑکی نے بالیاں خریدنے کیلئے ماں کے کروڑوں مالیت کی زیورات چوری کرکے صرف 700 روپے میں فروخت کردیئے
چین کے شہر شنگھائی میں ایک نو عمر لڑکی کی حرکت نے سب کو حیران دیا ہے۔ اس لڑکی نے اپنی ماں کے کروڑوں مالیت کے زیورات صرف 700 روپے میں بیچ کر اس رقم سے بالیاں خرید لیں، اس واقعہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
ساؤتھ چائنا پوسٹ کے مطابق ایک خاتون نے بتایا کہ اس کی نوعمر بیٹی“ لی“ نے اپنے گھر سے قیمتی کپڑے، قیمتی پتھر اورکروڑوں مالیت کے زیورات چوری کرکے صرف 60 یوان (پاکستانی 700 روپے) میں مارکیٹ میں فروخت کردیئے تھے۔
ماں کو جب اس بات کا علم ہوا تو وہ حیران رہ گئیں اور پولیس سے مدد مانگی، کچھ دیر میں یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
خاتون کے مطابق اس کی بیٹی نے 10 لاکھ یوآن (1.22 کروڑ روپے) کے زیورات صرف 60 یوآن (721 روپے) میں فروخت کیے تھے۔ اس کے بعد لڑکی نے اس رقم سے ہونٹوں کی لپ اسٹڈ اور بالیاں خریدیں۔
رپورٹ کےمطابق خاتون کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی ابھی نو عمر ہے اس نے سمجھا یہ زیورات نقلی ہیں، اس لئے اس نے زیورات ری سائیکلنگ کی دکان پر فروخت کردیئے۔
جب خاتون نے اپنی بیٹی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اسے صرف 60 یوآن (700 روپے) کی ضرورت ہے کیونکہ اس نے کسی کو لپ اسٹڈ پہنے ہوئے دیکھا تھا اور وہ بھی یہی چاہتی تھی۔
اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس متحرک ہوگئی اور زیورات کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے جلد ہی کامیابی حاصل کی اور زیورات خاتون کو واپس کردیئے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ دکان کا مالک موقع پر موجود نہیں تھا اس لیے اس سے فون پر رابطہ کیا گیا اور تھانے آنے کو کہا گیا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔ کچھ لوگ اس ماں پر تنقید اور کچھ لوگ اس کی بیٹی کی حرکت پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔
اگرچہ زیورات برآمد کر لیے گئے، لیکن اس واقعے نے ایک بار پھر خاندان کے درمیان ذمہ داری اور درست فیصلے کرنے کی اہمیت کو اجاگر کر دیا ہے۔
Comments are closed on this story.