Aaj News

بدھ, مئ 21, 2025  
24 Dhul-Qadah 1446  

بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا

کنسورشیم ڈسکوز کی نجکاری آسان بنانے کیلئے مالیاتی خدمات فراہم کرے گا
شائع 11 فروری 2025 09:54pm

بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایڈوائزری سروسز کیلئے نجکاری کمیشن کا اے اینڈ ایم کنسورشیم سے معاہدہ طے پا گیا، کنسورشیم سے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کیلئے خدمات حاصل ہونگی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق فریقین کی جانب سے فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ پر دستخط ہوگئے، تقریب میں نجکاری کمیشن اور اے اینڈ ایم کنسورشیم کے افسران نے شرکت کی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا پلان وزیراعظم کو پیش

معاہدے کے تحت کنسورشیم ڈسکوز کی نجکاری آسان بنانے کیلئے مالیاتی خدمات فراہم کرے گا، کنسورشیم سے فیسکو،گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کیلئے خدمات حاصل ہونگی، جبکہ کنسورشیم ڈسکوز کی نجکاری کے عمل میں سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا۔

2025 میں بجلی کی خرید و فروخت کی ذمہ داری حکومت کی نہیں رہے گی، اویس لغاری

اے اینڈ ایم کنسورشیم ڈسکوز کی ری اسٹرکچرنگ بارے معاونت کرے گا، معاہدے کے تحت نجکاری ٹرانزیکشن میں کنسورشیم کا تعاون حاصل ہوگا۔

ڈسکوز کے نقصانات میں کمی، طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانا ہے، ڈسکوز کی نجکاری میں قابل اعتماد نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے گا۔

پاکستان

Energy Minister

privatization

Energy Sector