چیمپئینز ٹرافی یا بھارت کی ہار، پاکستانی ٹیم کیلئے اہم کیا؟
پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، دونوں روایتی حریف 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ کئی لوگوں کیلئے محض ایک مقابلہ ہو سکتا ہے، لیکن دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جانتے ہیں کہ اس میں جذبات کی شدت اور اس کی اہمیت کروڑوں شائقین کے لیے کیا معنی رکھتی ہے۔
پاکستان کے نائب کپتان آغا سلمان سے جب اس میچ کی اہمیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک میچ میں شکست دینا چیمپئنز ٹرافی جیتنے سے زیادہ اہم نہیں ہے۔
کرکٹ کے وہ بڑے نام جو چیمپئنز ٹرافی کھیلتے نظر نہیں آئیں گے
انہوں نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہا، ’میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے بہت پرجوش ہوں کیونکہ پاکستان میں کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ہونا خاص بات ہے۔ میں لاہور سے ہوں، اور اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹرافی اٹھانا میرے لیے خواب کے پورا ہونے جیسا ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی جیت سکتی ہے۔‘
آغا سلمان نے مزید کہا، ’بھارت کے خلاف میچ کا ماحول ہمیشہ مختلف ہوتا ہے، جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ لیکن بات یہ ہے کہ یہ محض ایک میچ ہے، اس لیے چیمپئنز ٹرافی جیتنا اس ایک میچ جیتنے سے زیادہ اہم ہے۔‘
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں شکست پر احمد شہزاد کی کپتان محمد رضوان پر تنقید، بڑا الزام عائد کردیا 7
پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں کچھ لوگ بھارت کے خلاف فتح کو آئی سی سی ایونٹ جیتنے سے بھی بڑا کارنامہ سمجھتے ہیں، لیکن آغا سلمان اس نظریے سے متفق نہیں۔
انہوں نے کہا، ’اگر ہم بھارت کو ہرا دیں لیکن چیمپئنز ٹرافی نہ جیتیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ لیکن اگر، اللہ نہ کرے، ہم بھارت سے ہار بھی جائیں اور چیمپئنز ٹرافی جیتیں، تو میرے خیال میں یہی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔‘
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز لائیو کیسے دیکھیں؟
اگرچہ آغا سلمان کی نظریں چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر ہیں، لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ بھارت کے خلاف کامیابی کے لیے بھی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
Comments are closed on this story.