Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

گلگت بلتستان کابینہ نے پہلی بار لینڈ ریفارمز کی منظوری دے دی

ریفارمز کے تحت زمینوں کو عوامی ملکیت میں دے دیا گیا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
شائع 16 فروری 2025 11:58am
Press conference of Chief Minister Gilgit-Baltistan Gulbar Khan - Aaj News

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان کابینہ نے پہلی بار لینڈ ریفارمز کی منظوری دے دی ہے، جو عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرے گا۔

اتوار کو کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جا رہا ہے۔

راولپنڈی میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، خشک سالی کے پیش نظر ڈراؤٹ ایمرجنسی نافذ

وزیراعلیٰ گلبر خان نے بتایا کہ گزشتہ سال دس لاکھ سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا، جو علاقے کی سیاحتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جی بی اتحادی حکومت کے دور میں جتنا کام ہوا، وہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے تحت زمینوں کو عوامی ملکیت میں دے دیا گیا ہے، جو ایک بڑا اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت سے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا، تاکہ گلگت بلتستان کو اس کا جائز حق مل سکے۔

ملاکنڈ کے پہاڑوں پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، ایف سی نے مورچے خالی کر دیے

گلبر خان نے کہا کہ امن و امان کی بحالی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گلگت بلتستان

Land Reforms Bill