Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

سیاست ہوتی رہے گی، امن وامان پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا

آئی جی مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی فراہم کریں، تقریب سے خطاب
شائع 16 فروری 2025 06:45pm

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہلے بھی صوبائی حکومت افغانستان گئی تھی، 40 ہزار دہشت گرد لے کر آئے تھے، اب پتہ نہیں کہ جاکر کتنے لوگ لائیں گے؟ افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہوتی ہے، سیاست ہوتی رہے گی، امن وامان پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، رمضان کے بعد سیاست میں تیزی آئے گی۔

پشاور یونیورسٹی میں چترال کرکٹ ہنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چترال کرکٹ ہنٹ پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو کام حکومت نہ کرسکی، وہ کام چترالیوں نے کر دکھایا، ہمارے کھیلوں کے میدان ویران ہیں۔

امن و امان کی فراہمی، لوگوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ کے اپنے ضلع کے حالات سب کے سامنے ہیں، سیاستدان پاکستان کا اثاثہ ہیں، آئی جی سے کہوں گا مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی فراہم کریں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ ہمارے صوبے میں گرائونڈ نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل سطح پر کھیلوں کا انعقاد ممکن نہیں رہا، صوبائی حکومت کا منشور تھا کہ کھیلوں کے میدان بنائیں گے، خیبر پختونخوا حکومت اور وزیر کھیل بھی کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں دلچسپی لیں۔

خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات، فیصل کریم کنڈی کو ہرجانے کا نوٹس

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے ذمہ دار صرف ٹریک سوٹ پہن کر گھومتے ہیں، کھیلوں کے لئے بھی صوبائی حکومت کچھ کرکے دکھائے، ہمارے صوبے پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا لیبل لگا ہوا ہے، میں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کو سہولیات دینے کا عزم کیا ہے۔

گورنر نے کہا کہ امن کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ کے اپنے ضلع کے حالات سب کے سامنے ہیں، وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں میری آل پارٹیز کانفرنس کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد میں منی کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ وزیر اعلیٰ ہم سے سیاست سیکھ رہے ہیں، یہ لوگ 25 کلومیٹر سڑک کو محفوظ نہیں کر سکتے ہیں، پہلے بھی کہا تھا کہ افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہوتی ہے، لیکن پی ٹی آئی والے نہیں مان رہے تھے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صرف کرم کے مسئلے پر نہیں پورے صوبے کی امن وامان پر توجہ دیں، وزیراعلیٰ ہائوس مشکل وقت سے گزررہا ہے، بحثیت ہمسایہ میری ہمدردی ان کے ساتھ ہے۔

KPK

PPP

Faisal Karim Kundi

KPK Police

Governer KPK