Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

واشک میں تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق

حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق مستونگ اور کوئٹہ سے ہے، ریسکیو حکام
شائع 28 فروری 2025 03:30pm

بلوچستان کے شہر واشک میں بسیمہ پتک کے مقام پر 3 تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ واشک کے علاقے بسیمہ پتک کے مقام پر پیش آیا جہاں تین تیل بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پاکر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق مستونگ اور کوئٹہ سے ہے، حادثہ روڈ کے ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

بلوچستان

traffic accident

Washuk