Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار! روزے مشکل ہونے کا امکان

شہر میں آج سے گرمی نے انٹری دینے کی تیاری کرلی
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2025 11:46am

کراچی والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ شہر میں آج سے گرمی نے انٹری دینے کی تیاری کرلی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے، دن میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے میڈیا فوکل پرسن انجم نذیر کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک کراچی میں سورج آگ برسانے کو تیار ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 7 روز تک شہر کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جبکہ 12 مارچ سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، رات میں ہلکی خنکی کے ساتھ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع جزوی ابر آلود اور ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک ہے،موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شمال مشرق سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

فضائی معیار بدستور خراب

ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بدستور خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 21ویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 111 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں ہواؤں کا رخ بدلنے سے موسم سرد، جمعے سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور فضائی آلودگی کے پیش نظر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

خیبرپختونخوا میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم شدید رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت صفر اور ژوب میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کا موسم پھر بدلنے لگا، ہلکی ہلکی ٹھنڈ سے روزہ خوشگوار

سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور تربت میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نوکنڈی اور چمن میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 16 اور جیوانی میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

karachi

karachi weather

Met Office

Hot Weather