Aaj News

جمعرات, مئ 22, 2025  
25 Dhul-Qadah 1446  

خواتین کے حقوق کا عالمی دن: اسلام کیا کہتا ہے؟

"باران رحمت" رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی محسن الزمان کی خواتین کے حقوق پر اہم گفتگو
شائع 08 مارچ 2025 10:29am
What is said in Islam about women’s rights? Sehri Transmission with Syed ShaharyarAsim

دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن خواتین کی کامیابیوں، ان کی جدوجہد اور حقوق کی حمایت کرنے کے لیے مخصوص ہے۔ خواتین کے عالمی دن کا مقصد جنس کی بنیاد پر مساوات، حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے عالمی سطح پر جدوجہد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

دین اسلام میں خواتین کے حقوق کو بڑی اہمیت دی گئی ہے اور ان کے حقوق کی حفاظت کے لیے واضح اصول وضع کیے گئے ہیں۔

قرآن و حدیث میں خواتین کے بارے میں متوازن اور انصاف پر مبنی احکام موجود ہیں، جو انہیں عزت، احترام، اور عدلیہ میں برابر کا حق دیتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کے حقوق میں معاشرتی، مالی، تعلیمی اور روحانی حقوق شامل ہیں۔

”باران رحمت“ رمضان ٹرانسمیشن میں شریک مفتی محسن الزمان نے خواتین کے حقوق کے بارے میں اہم باتیں شیئر کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺ کا فرمان ہے: ”میں تم سب سے اچھا ہوں کیونکہ میں اپنے اہل وعیال کے ساتھ اچھا ہوں“۔ اسلام سے پہلے دنیا میں عورتوں کو وہ مقام نہیں ملتا تھا جس کی وہ حق دار تھیں۔ اس دور میں جب بیٹی پیدا ہوتی تھی، تو اسے زندہ دفن کر دیا جاتا تھا اور بیٹی کو نحوست سمجھا جاتا تھا۔

اسلام نے عورت کو وہ عزت دی جس کا شمار نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام نے ماں کو جنت کا دروازہ قرار دیا اور بیٹی کو رحمت بنا دیا۔ اگر کسی کے پاس بہن ہو اور اس کا باپ نہ ہو، تو بحیثیت بھائی اس کی اچھی پرورش اور شادی کرنے پر جنت کی بشارت دی گئی۔

انیوں نے مزئد کہا کہ اسلام نے عورتوں کو مردوں کے برابر علم حاصل کرنے کا حق دیا۔ یہی نہیں بلکہ اسلام نے عورت کو وراثت میں بھی حصہ دار بنایا، جو اس سے پہلے کسی بھی مذہب میں نہیں تھا۔

lifestyle

شخصیات

Ramadan 2025