Aaj News

جمعہ, اپريل 25, 2025  
26 Shawwal 1446  

رمضان میں مزیدار ”بیسن کچوری“ کی ترکیب سےافطار میں لذت اور خوشبو کا اضافہ کریں

ذائقہ دار اور خوشبو دار پکوان کی آسان ترکیب
شائع 10 مارچ 2025 01:50pm

رمضان کے روزوں کے دوران افطار کے وقت تیز اور لذیذ پکوان کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ کا مزہ دوبالا ہو جائے۔ بیسن کچوری ایک مزیدار اور آسان ڈش ہے جو آپ افطار میں بنا کر خاندان اور دوستوں کے ساتھ انجوائے کر سکتی ہیں۔

بیسن کچوری میں مصالحہ دار بیسن کی فلنگ ہوتی ہے اور یہ گرم تیل میں تل کر مزید خوشبو دار بنائی جاتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ یہ مزیدار کچوری کیسے بنا سکتی ہیں۔

رمضان افطار اسپیشل: پنیر رائس کٹلس، رمضان کی خصوصی ریسیپی

بیسن کچوری کی ترکیب

اجزاء:

  • 2 کپ میدہ

  • 1 کپ بیسن

  • ½ چائے کا چمچ سونف

  • ½ چائے کا چمچ زیرہ

  • ایک چٹکی ہلدی

  • ¼ چائے کا چمچ کٹی لال مرچ

  • 1 چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر

  • 1 چائے کا چمچ اچار کا مسالہ

  • نمک حسبِ ذائقہ

  • 1کھانے کا چمچ گھی

  • تیل، کچوری تلنے کے لیے

بیسن کچوری بنانے کا طریقہ:

ایک پیالے میں میدہ، اجوائن، نمک، کالی زیرہ اور گھی ڈال کر نرم آٹا گوندھ لیں اور تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔

کچوری کی بھرائی تیار کرنے کے لیے ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں۔ اس میں ہینگ، زیرہ اور سونف ڈال کر چند سیکنڈ تک تلیں۔ پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز اور ہری مرچ ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے فرائی کریں۔

اس کے بعد، اس میں ایک کپ بیسن ڈال کر دو منٹ تک بھونیں۔ اب اس میں کٹی ہوئی لال مرچ، دھنیا پاؤڈر اور اچار کا مسالہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

دو منٹ پکانے کے بعد چولہا بند کر دیں اور اس میں ہرا دھنیا مکس کر لیں۔

تیل کو گرم کرنے کے لیے رکھ دیں۔

آٹے سے چھوٹے چھوٹےپیڑے بنا لیں، ان پیڑوں کو تھوڑا سا بیل کر بیسن کا تیار شدہ فلنگ مسالہ پیڑے کے اندر رکھیں۔ پھر آٹے کو اس کے اطراف سے بند کر کے دوبارہ پیڑا بنا لیں۔

رمضان کی سوئیٹ ڈشز: افطار کے دستر خوان کو مزید لذیذ بنائیں

اس پیڑے کو پھر سے پوری کی شکل میں بیل کر تیار کریں۔

جب تیل اچھی طرح گرم ہو جائے تو کچوریاں اس میں درمیانہ آنچ پر تل کر سنہری اور کرسپ ہونے تک فرائی کریں۔

تیار شدہ کچوریاں آلو کے سالن یا چٹنی کے ساتھ سرو کریں اور افطار کا مزہ دوبالا کریں۔

رمضان میں لذیذ بیسن کچوری کے چٹ پٹی اور مزیدار پکوان کو اپنے دسترخوان پر شامل کر کے افطار کا ذائقہ بڑھائیں۔

دسترخوان

Women

Ramadan 2025

Ramadan Recipe

Stuffed Besan Kachor