Aaj News

جمعرات, مئ 22, 2025  
25 Dhul-Qadah 1446  

بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کر دی، پاکستانی دفتر خارجہ

پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں، ترجمان شفقت علی خان
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2025 12:52pm
ویڈیو گریب تصویر
ویڈیو گریب تصویر

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد کو معطل کیا، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے، سکھ یاتری ویزہ معطل سے مستثنیٰ ہیں۔

صدر زرداری سے وزیرداخلہ کی اہم ملاقات؛ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ

شفقت علی خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔

اطلاعات ہیں بھارت حملے کی تیاری کررہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہوسکتا ہے، خواجہ آصف

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کر دی، کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو جوابات دیے، وزیراعظم نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی۔

انھوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھنے پراتفاق کیا

foreign office

اسلام آباد

Shafqat Ali Khan