Aaj News

بدھ, جولائ 09, 2025  
14 Muharram 1447  

پاکستانی اور بھارتی باشندوں کو واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، 309 بھارتی واپس چلے گئے

مودی حکومت جلد بازی کی بجائے اگر تحقیقات کر لیتی تو بہتر ہوتا، بھارتی شہری
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2025 09:24pm

پاکستانی اور بھارتی باشندوں کو واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، آخری روز تین سو نو بھارتی واپس چلے گئے۔ ایک سواٹھاسی پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے۔ پاکستان سے واہگہ بارڈر کے راستے واپس جانے والے بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ مودی حکومت جلد بازی کی بجائے اگر تحقیقات کر لیتی تو بہتر ہوتا۔

بھارتیوں کے لیے پاکستان چھوڑنے کی آج ڈیڈ لائن تھی، واہگہ بارڈر سے 309 بھارتی اپنے وطن روانہ ہوئے جبکہ 188 پاکستانی واپس آئے، واہگہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

بھارتی حکومت کی خود ساختہ دہشت گردی کے واقعے نے 2 ایٹمی قوتوں کو جنگ کے قریب کر دیا، وہیں دونوں ممالک کے عوام کے لےی بھی مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

پاکستان سے واہگہ بارڈر کے راستے واپس جانے والے بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ مودی حکومت جلد بازی کی بجائے اگر تحقیقات کر لیتی تو بہتر ہوتا، دہائیوں بعد اپنے عزیزواقارب سے ملنے آئے تھے لیکن اس اقدام نے سارے ارمان ٹھنڈے کر دیے۔

اپنے میکے کے سفر پر گئی کئی خواتین بھی بھارتی حکومت کو کوستی رہیں۔ ایک خاتون یاسمین نے بتایا کہ وہ اور اس کی بھتیجی اپنے میکے گئے لیکن واپسی پر بھارتی حکومت نے کراچی کی رہائشی میری بھتیجی کو نہیں آنے دیا، بھتیجی کی پاکستان واپسی کے لیے حکام اپنا کردار ادا کریں۔

دونوں ممالک کے شہریوں کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان بھارت کے عوام میں میل جول بڑھنے لگتا ہے تو اس طرح کے خودساختہ واقعات حالات کشیدہ کر دیتے ہیں۔

wagah border

Indian Media Propaganda

Pahalgam Indian occupied Kashmir

pahalgam attack

indian False Flag Operation

Pahlgam attack

PahalgamDramaExposed

IndianFalseFlag