Aaj News

بدھ, مئ 14, 2025  
16 Dhul-Qadah 1446  

جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

قائم قام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے جسٹس بابر ستار کا آج کا آرڈر بھی معطل کردیا
شائع 28 اپريل 2025 05:41pm

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر جسٹس بابر ستار کے آرڈر معطل ہونے کے باوجود ان کی جانب سے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آبد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قائم قام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے جسٹس بابر ستار کا آج کا آرڈر بھی معطل کرنے کے ریمارکس دیے ہیں۔

قائم قام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

وکیل ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے آج سماعت کی اور 8 صفحات کا آرڈر بھی کر دیا ہے، جس پر قائم قام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ وہ آرڈر کیسے پاس کر سکتے ہیں اُن کے پاس تو کیس ہی نہیں؟

قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس پر آرٹیکل لکھیں گے اور نجی ٹی وی پر رات کو آرٹیکل خبر میں پڑھا جائے گا، پٹیشن میرے پاس ڈویژن بنچ میں کلب ہے، توہینِ عدالت نوٹس معطل کیا ہوا ہے۔

قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ (جسٹس بابر ستار کا) آج کا 8 صفحوں کا آرڈر بھی معطل کر رہے ہیں، عدالت نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ملتوی کر دی۔

Islamabad High Court

Contempt of Court

justice babar sattar