Aaj News

جمعرات, مئ 22, 2025  
25 Dhul-Qadah 1446  

وزیراعلی سندھ کی ببرلو بائی پاس پر جاری دھرنا ختم کرنے کی اپیل

آبی معاہدہ پرانیس سو اکیانوے پر مکمل عمل کیا جائے گا، مراد علی شاہ
شائع 29 اپريل 2025 12:10am
ویڈیو گریب تصویر
ویڈیو گریب تصویر
No Canal Without Consensus, Says Murad Ali Shah-Aaj News

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت باہمی اتفاق تک کوئی نہرنہیں بنائے گی، صوبوں کی مشاورت کے بغیر کام آگے نہیں بڑھے گا، آبی معاہدہ پرانیس سو اکیانوے پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کونسل میں نہری منصوبہ ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ببرلو بائی پاس پر جاری دھرنے کے شرکا سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں نے 10،12 دن ٹریفک معطل کیا، ہم نے دھرنے والوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا، نفرتیں پھیلانے والے ناکام ہوگئے، آپ دھرنا ختم کر دیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ آج میٹنگ بلائی، وفاقی حکومت سی سی آئی میں باہمی اتفاق تک کوئی نہر نہیں بنائے گی، صوبوں سے مشاورت کے بغیر کام آگے نہیں بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبی معاہدہ 1991 پر مکمل عمل کیا جائے گا، وزیراعظم شہبازشریف کا بہت شکرگزار ہوں، ایک اینٹ نہیں لگی اور کہا گیا کہ نہروں پر کام شروع ہوگیا۔

مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پراپیگنڈا کرنے والوں نے صدر زرداری کا بیان بھی نہیں مانا، ہمیشہ سے کہہ رہا تھا کوئی نہر نہیں بن رہی۔

واضح رہے کہ خیرپور میں ببرلوبائی پاس پر گیارہویں روز سے دھرنا تاحال جاری ہے، قومی شاہراہ بند ہونے سے ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

ٹرکوں میں لدی سبزیاں خراب ہو گئیں اگر اس مقام پر سڑک کھل بھی گئی تو پھنسی ہوئی گاڑیوں کو اپنی منزل مقصود پر پہنچنے میں بھی کئی دن لگ جائیں گے۔ گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ جو نقصان ہوگیا اس کا ازالہ کون کرے گا؟

اس سے قبل کراچی میں ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا تاہم سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کردیا گیا۔

یونائٹڈ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اور آل ٹرک ڈمپرز اونرز ایسو سی ایشن کی جانب سے ٹرانسپورٹرز نے گورنر اور وزیراعلی ہاوس جانے کا اعلان کیا تھا جس پر پولیس نے کنٹینرز لگا کرماڑی پور روڈ بند کردیا تھا۔

Murad Ali Shah

اسلام آباد

CCI Meeting