Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
12 Muharram 1447  

گجرات کے قصائی مودی نے سندھو پر حملہ کیا، اگر پانی بند ہوا تو پھر اُن کا خون بہے گا، بلاول بھٹو

جنگ نہیں چاہتے لیکن جو سندھو پر حملہ کرے گا، اس سے لڑیں گے، میر پور خاص میں جلسے سے خطاب
شائع 01 مئ 2025 09:32pm

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کے ساتھ مل کر سندھو دریا کو بچا لیا ہے، گجرات کے قصائی مودی نے سندھو دریا پر حملہ کیا ہے، اگر پانی بند ہوا تو پھر اُنکا خون بہے گا، جنگ نہیں چاہتے لیکن جو سندھو پر حملہ کرے گا، اس سے لڑیں گے۔

کینال منصوبہ ختم ہونے پر پیپلزپارٹی آج میرپور خاص میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے، جہاں گاما اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں، جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاندار استقبال پر میرپورخاص کے عوام کے مشکور ہیں، پہلے بھی انتخابی مہم کے دوران میرپورخاص آیا تھا، آپ نے ثابت کردیا کہ نہ میر کا نہ پیر کا، ووٹ صرف تیر کا، میرپور خاص کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کی نمائندگی کی اور ہر فورم پر عوامی حقوق کی بات کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق نے فیصلہ کیا کہ سندھو سے نہریں نکالیں گے، فیصلے پر سیاسی مخالفین جشن منارہے تھے، ہمارے مخالفین نے ہمیشہ عوام کے حقوق کا سودا کیا، ہم اصولوں پر لڑتے آرہے ہیں، ہم جھکنے والے نہیں، ہم عوام کے ووٹ سے قومی اسمبلی میں ہیں، عوام کی وجہ سے ہی ہم مخالفین کا راستہ روکتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہم نے طے کیا کہ ہم نیا کینال نہیں بننے دیں گے، کینال کے معاملے پر مخالفین نے صدر زرداری کو نشانہ بنایا، کینال نہ بننا عوام کی کامیابی ہے، عوام کی اجازت کے بغیر کوئی نیا کینال نہیں بنے گا، سندھو صرف دریا نہیں، ہماری لائف لائن ہے۔

بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کردیا

’دریائے سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون‘، بلاول کا مودی سرکار کو دوٹوک پیغام

ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھو کے لیے ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، ہم بے نظیرانکم سپورٹ کارڈ سے عوام کی مدد کررہے ہیں، ہمارے چھوٹے زمین دار مشکلات کا شکار ہیں، کسان اتحاد بناکر زمین داروں کے مسائل حل کریں گے، جدید ٹیکنالوجی سے کسانوں کے مسائل حل ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسانوں کو بے نظیر کسان کارڈ دیں گے، پبلک پرائیوٹ شپ کے ذریعے زراعت میں انقلاب لائیں گے، عوام کا روزگار اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کینالز کے خلاف آواز اٹھانے پر سب کے مشکور ہیں، ہمیں سندھو کو مودی کے خطرے سے بچانا ہے، گجرات کے قصائی مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، ہم مودی کو یکطرفہ فیصلہ نہیں کرنے دیں گے، اسلام پرامن دین ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے، بھارت اور پاکستان کی تاریخ سندھو سے جڑی ہے، ہم کسی کو سندھو کا گلہ نہیں گھوٹنے دیں گے، ہم آخری حد تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھو سے پانی بہے گا یا پھر ہمارا خون بہے گا، ہم دہشت گردی سے لڑتے آرہے ہیں، دہشت گرد صرف بہانہ ہے اصل نشانہ سندھو ہے، ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم ثابت کردیں گے کہ بھارت جمہوری پسند نہیں، انتہا پسند ہے، پاکستان کے عوام بہادر ہیں، ہماری افواج منہ توڑ جواب دے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھو کو بچانے کے لیے مودی کا مقابلہ کرنا ہوگا، دنیا کو بتاؤں گا کہ پاکستانی پرامن ہیں، دھمکیاں دی گئی تو ہم جنگ کے لیے بھی تیار ہیں، 9 مئی کو شہید بے نظیرآباد میں جلسہ کریں گے۔

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto Zardari

Sukkur

Mirpur Khas

ppp jalsa

India Pakistan Tension

BILAWAL ZARDARI

Indian Media Propaganda

Pahalgam Indian occupied Kashmir

ModiExposed