سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات
پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے دوست ممالک متحرک ہوگئے۔ سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے، عادل الجبیر نے وزیراعظم شہباز شریف اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں ۔ شہباز شریف اور عادل الجبیر کی ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیرمملکت نے دونوں ملکوں پر کشیدگی میں اضافے سے گریز پر زور دیا۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور دوطرفہ امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اہم وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کی پاکستان آمد پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے سعودی وزیر مملکت کا استقبال کیا۔
بعدازاں، عادل الجبیر نے دفتر خارجہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی معزز مہمان کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔ سعودی وزیر برائے خارجہ عادل الجبیر کی وزارت خارجہ آمد پر انھوں نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
سعودی وزیر مملکت نے دونوں ملکوں پر کشیدگی میں اضافے سے گریز پر زور دیا۔ گزشتہ روز انہوں نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب سرگرم ہے۔