Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

مانسہرہ میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار

ریونیو افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے اراضی کو غیرقانونی طور پر مختلف افراد کے نام منتقل کیا جا رہا تھا۔
شائع 09 مئ 2025 10:22am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مانسہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے ریونیو افسروں اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے مختلف افراد کو منتقل کی گئی ایک ارب 38 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 2529 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق یہ کارروائی مانسہرہ میں سرکاری اراضی پر قبضے کے حوالے سے موصول ہونے والی ایک شکایت پر کی گئی۔ مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کو فوری انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

انکوائری میں انکشاف ہوا کہ صوبائی حکومت کی ہزاروں کنال قیمتی اراضی کو ریونیو افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر مختلف افراد کے نام منتقل کیا جا رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق، اینٹی کرپشن کی بروقت مداخلت سے اراضی کی منتقلی کا عمل روک دیا گیا اور 2529 کنال 8 مرلے زمین صوبائی حکومت کے نام واپس منتقل کر دی گئی۔

خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے سے زائد کی مالی بدعنوانی کا انکشاف

ترجمان کا کہنا تھا کہ مزید ذمہ داران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس معاملے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

KPK

Mansehra

Goverment Land

Revenue Officers