Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

جنگ بندی سے پہلے چینی وزیر خارجہ نے بھارت میں فون کر کے کیا کہا؟

چین اور بھارت کے درمیان گفتگو کے فوراً بعد اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا
شائع 11 مئ 2025 02:38pm

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ہفتے کے روز جنگ بندی سے قبل پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ حکام سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی، جس کے فوراً بعد اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق، وانگ ای نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بات چیت میں فوری جنگ بندی کی حمایت کی اور زور دیا کہ فریقین اس پر سختی سے عملدرآمد کریں تاکہ مزید تصادم سے بچا جا سکے۔

چین، جو پاکستان اور بھارت دونوں کا ہمسایہ ملک ہے، اس نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی کشیدگی سے گریز کریں اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

جنگ بندی کے بعد انڈیا میں مودی کے حامی بھگتوں پر بھارتی صارفین بھڑک اٹھے

چینی وزیر خارجہ نے اجیت دوول سے گفتگو میں کہا کہ ’موجودہ عالمی صورتحال پیچیدہ اور غیر مستحکم ہے، ایشیا کا امن اور استحکام بڑی محنت سے حاصل ہوا ہے، اسے سنبھال کر رکھنا چاہیے۔‘

دوسری جانب، پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کی ثالثی کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی بیجنگ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

بھارتی رپورٹر کا مائک کھلا رہ گیا اور پھر سچ نکل گیا

بعد ازاں ہفتے کی شام پاکستان اور بھارت نے اچانک ایک دوسرے کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کا سلسلہ روکنے پر اتفاق کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا اعلان کیا۔

Wang Yi

Ajit Doval

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war

pak india Ceasefire