Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر نیا بیان متنازع بن گیا: ”این ورڈ“ سے کیا مراد ہے؟

ہر کوئی طاقت کا مظاہرہ کر رہا تھا، یہاں تک کہ اگلا قدم ہو سکتا تھا وہی ”این ورڈ“: ٹرمپ
شائع 17 مئ 2025 08:34am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک تازہ انٹرویو میں ایسا متنازع جملہ ادا کیا جس نے امریکہ اور بین الاقوامی میڈیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان نیوکلیئر تناؤ پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے ”نیوکلیئر“ کو ”این ورڈ“ قرار دے دیا، جس پر میزبان بریٹ بیئر نے فوراً وضاحت طلب کی۔

انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہا: ’آپ جانتے ہیں نا این ورڈ کیا ہے؟‘ اس پر میزبان بیئر نے جواب دیا: ’نیوکلیئر؟‘ تو ٹرمپ نے تصدیق کی: ’ہاں‘، اور بیئر نے ہنستے ہوئے کہا: ’شکریہ، وضاحت کے لیے۔‘

خیال رہے کہ مغرب میں سیاہ فام افراد کی تذلیل کیلئے ”این ورڈ“ (N Word) کا استعمال کیا جاتا ہے، ”این“ سے مراد ”نِگر“ (Nigger) ہے جو سیاہ فام افراد کیلئے گالی سمجھی جاتی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا، ’میں نے سوچا کہ آپ وضاحت کرنا چاہیں گے۔ لیکن یہ این ورڈ ہے، اور یہ ایک بہت ہی گندا لفظ ہے، بہت سی وجوہات کی بنا پر۔‘ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر تناظر میں ’یہ سب سے بدترین چیز ہو سکتی ہے۔‘

ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر انکشاف – ’دونوں جوہری طاقتیں غصے اور ٹٹ فار ٹیٹ کی پوزیشن پر تھیں‘

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔

فاکس کے میزبان نے یاد دلایا کہ کس طرح ٹرمپ نے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان فضائی حملوں کے بعد مداخلت کی تھی۔ بیئر نے کہا، ’آپ نے فون اٹھایا اور دونوں نیوکلیئر طاقتوں، بھارت اور پاکستان، کو ایک قدم پیچھے ہٹنے پر آمادہ کیا۔‘

امریکی صدر کا ’ٹرمپ ڈانس‘ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

ٹرمپ نے اس اقدام کو ’ایک ایسی کامیابی قرار دیا جس کا انہیں کبھی کریڈٹ نہیں دیا گیا۔‘ انہوں نے کہا، ’یہ کوئی چھوٹے ملک نہیں تھے، یہ بڑی نیوکلیئر طاقتیں تھیں، اور وہ غصے میں تھیں۔‘

امریکی صدر نے مزید کہا، ’صورتحال شدت اختیار کر رہی تھی۔ میزائلوں کی تعداد بڑھ رہی تھی۔ ہر کوئی طاقت کا مظاہرہ کر رہا تھا، یہاں تک کہ اگلا قدم ہو سکتا تھا وہی ”این ورڈ“۔‘

امریکی صدر کا پاک بھارت سیزفائر پر پھر اطمینان کا اظہار

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دونوں ممالک ’خطرناک حد تک قریب آ گئے تھے‘ اور اگر فوری مداخلت نہ ہوتی تو ممکنہ تباہی یقینی تھی۔

ٹرمپ کے ”این ورڈ“ سے مراد نیوکلیئر تھا، لیکن اس کا انداز، اور مخصوص الفاظ کا چناؤ، امریکہ میں مروجہ نسلی حساسیت کے تناظر میں متنازع بن گیا ہے، کیونکہ ”N-word“ کا عمومی مطلب نسلی تعصب سے جڑا ہوا سمجھا جاتا ہے۔ اب ٹرمپ کے اس بیان پر سیاسی و عوامی حلقوں میں تنقید اور بحث چھڑ چکی ہے۔

Donald Trump

US President

President Donald Trump

India Pakistan Nuclear War

Pakistan India Clash 2025

N Word