Aaj News

بدھ, جون 25, 2025  
28 Dhul-Hijjah 1446  

بجلی صارفین کے لیے بری خبر: بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

نیپرا میں اپریل کےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست دائر کر دی گئی ۔
شائع 21 مئ 2025 11:55am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نیپرا نے اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت مقرر کی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

درخواست کے مطابق اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔

بجلی کے فی یونٹ کی اوسط قیمت کتنی؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اس عرصے میں بجلی کی پیداوار کا 21.94 فیصد پانی سے، 14.51 فیصد مقامی کوئلے سے، 10.02 فیصد درآمدی کوئلے سے، 0.97 فیصد فرنس آئل سے، 8.01 فیصد مقامی گیس سے، 20.52 فیصد درآمدی ایل این جی سے اور 17.91 فیصد جوہری ایندھن سے ہوئی۔

اگر نیپرا درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو بجلی کے بلوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

nepra

Election Commission of Pakistan (ECP)

Electricity Tarrif

fuel price adjustment