Aaj News

ہفتہ, جون 21, 2025  
24 Dhul-Hijjah 1446  

پالتو کاکروچ نے سیاح اور خاتون میں لڑائی کروا دی

خاتون بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مرد سیاح کے سر سے کاکروچ ہٹا دیتی ہیں!
شائع 22 مئ 2025 10:20am

تھائی لینڈ فوکٹ کی مصروف سڑک پر ایک تھائی خاتون نے ایک سیاح کے سر سے ایک کیڑا اُتار کر پھینک دیا، لیکن اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ انتہائی عجیب و غریب تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو، جو پٹونگ بیچ کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

تھائی لینڈ نے پاکستانیوں کیلئے ویزا سے متعلق اہم سہولت متعارف کرادی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایک مرد سیاح کے سر سے ایک کیڑاہٹا دیتی ہیں۔ تاہم، اس کی توقع کے برعکس، بجائے شکرگزار ہونے کہ اس سیاح نے اس بات پرغصے کا اظہار کیا اور اُسے کہا، ’یہ میرا پالتو ہے‘ اس کے بعد غصے میں آ کر سیاح نے اپنے سر پر لگا بالاکلاوا اُتار دیا اور کیڑا گر کر سڑک پر آ گیا۔

سیاح پھر زمین پر جھک کر ہاتھ بڑھاتا ہے اور کیڑا دوبارہ اُٹھا لیتا ہے۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فراڈ سینٹرز سے پاکستانیوں سمیت 215 غیرملکی بازیاب

اس غیر معمولی واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو نہ صرف ہنسایا، بلکہ اس سیاح کی عجیب و غریب محبت اور اپنے غیر معمولی پالتو کیڑے کے لیے گہری وابستگی پر بھی انہیں حیرت میں ڈال دیا۔

thailand

pet cockroach

Phuket