Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزاد کشمیر کے 6 دریا پاکستان کے ہوں گے، ترجمان پاک فوج

بھارت کے خلاف ہماری فوجی حکمت عملی کومستقبل میں نصاب میں پڑھایا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا الجزیرہ کو انٹرویو
اپ ڈیٹ 22 مئ 2025 07:19pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزاد کشمیرکے 6 دریا پاکستان کے ہوں گے، بھارت کو ایسا سبق سکھایا، جو کبھی نہیں بھولے گا، بھارت کے خلاف ہماری فوجی حکمت عملی کومستقبل میں نصاب میں پڑھایا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزاد کشمیر پر چھ دریا پاکستان کے ہوں گے، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گی۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے 26 اہداف منتخب کیے اور ان تمام کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو ہماری فوجی صلاحیت اور حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے ایک فرضی کہانی گھڑی، ہم نے ثبوت مانگا تھا تاکہ شفاف تحقیقات ہوسکیں لیکن بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اور آج تک وہ اس کا جواب نہیں دے سکا۔

خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم نے دنیا کے سامنے حقائق رکھے، نہ کوئی جھوٹ بولا اور نہ کسی چیز کو مسخ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے زور دیا کہ مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا ہمارے اقدار اور دین کے خلاف ہے، اس لیے پاک فوج ایسی کسی حرکت کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

پاک چین تعلقات خطے میں امن و استحکام کی بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی جھوٹے بیانیے اور فرضی کہانیاں گھڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی عسکری حکمت عملی کومستقبل میں پڑھایا جائے گا۔

بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، ہم جنگ کیلئے تیار ہیں، اگر جنگ چاہئے تو جنگ سہی، ڈی جی آئی ایس پی آر

انٹرویو کے دوران جنرل احمد شریف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور اصولی مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اگر دشمن نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Interview

ahmed sharif chaudhry

Inter Services Public Relations (ISPR)

Indian Media Propaganda

DGISPR

Pakistan India Clash 2025