Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

پاک بحریہ کی بحرین میں سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت

کانفرنس میں 46 پارٹنر ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی
شائع 22 مئ 2025 03:06pm

پاک بحریہ نے بحرین میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے زیر اہتمام سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں بھرپور شرکت کی۔ یہ کانفرنس 12 سے 14 مئی کے دوران منعقد ہوئی، جس میں 46 پارٹنر ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔

پاکستان کی نمائندگی کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151، کموڈور سہیل احمد عظمی نے کی، جبکہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کے چیف آف سٹاف کیپٹن اشفاق علی نے اجلاس کے دوران سی ایم ایف کی حکمت عملی کے مطابق CTF-151 کا عملی منصوبہ پیش کیا۔

کانفرنس میں پاک بحریہ کی شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان سمندری سلامتی اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کوششوں میں نہ صرف دلچسپی رکھتا ہے بلکہ ایک سرگرم کردار بھی ادا کر رہا ہے۔

Pakistan Navy

Combined Maritime Forces

CTF 151