سفارتی محاذ پر سرگرمیاں تیز : وزیراعظم آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے
پاکستان نے سفارتی محاذ پر سرگرمیاں تیز کر دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا اہم سفارتی دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے ان دوروں کے شیڈول اور تاریخوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف اتوار سے چارملکی دورہ کریں گے، دفتر خارجہ نے 25 تا 30 مئی کے دورے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
وزیراعطم ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کی قیادت سے بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت پردلی اظہار تشکر کریں گے اورعلاقائی و بین الاقوامی امور پر جامع بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم 29 تا 30 مئی کو دوشنبہ تاجکستان میں بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے۔
پاکستان نے مودی کے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو سختی سے مسترد کردیا
وزیراعظم اپنے ان دوروں کے دوران بھارتی جارحیت، جھوٹے الزامات اور حالیہ علاقائی صورتحال پر بھی دوست ممالک کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
وزیراعظم کے ان مجوزہ دوروں کو خطے میں بدلتے حالات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف سفارتی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو وسعت دیں گے بلکہ اقتصادی اور سلامتی کے معاملات پر بھی اہم پیشرفت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.