Aaj News

اتوار, جون 22, 2025  
25 Dhul-Hijjah 1446  

وفاقی بجٹ: اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا

قومی اسمبلی بجٹ سیشن آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس 4 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل
اپ ڈیٹ 10 جون 2025 12:02am

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025 سے متعلقہ اجلاس کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج شام 4 بجے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ سے متعلق قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس شام 4 بجے ہوگا، جس میں قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث سمیت دیگر امور کا دورانیہ طے ہوگا، مشاورتی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ بھی شریک ہوں گے۔

اپوزیشن اراکین اسد قیصر، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر، عامر ڈوگر، ریاض فتیانہ، جے یوآئی کے نورعالم خان، مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق، مسلم لیگ کے حسین الہٰی اور نیشنل پارٹی کے پولین بلوچ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

حکومت اور اتحادیوں میں ایم کیوایم کے امین الحق، سید حفیظ الدین، پیپلز پارٹی کے اعجازحسین جاکھرانی، نوید قمر، شاذیہ مری، شہلا رضا جبکہ نواز لیگ سے شیخ آفتاب احمد اور نزہت صادق اور وفاقی وزرا سینیٹر اعظم نذیرتارڑ، رانا تنویر، عطا تارڑ، طارق فضل چوہدری اور خالد مگسی کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

قومی اسمبلی بجٹ سیشن آج شام 5 بجے ہوگا

قومی اسمبلی بجٹ سیشن آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس 4 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے، وزیرخزانہ نئے مالی سال کا سالانہ میزانیہ ایوان میں پیش کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، بجٹ اجلاس کا 4 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

تلاوت کلام پاک نعت اور قومی ترانے سے اجلاس کا آغاز ہوگا، اجلاس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے، وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-26 کا سالانہ میزانیہ گوشوارہ ایوان کے سامنے رکھا جائے گا۔

مطالبات زر و تخصیصات برائے سال 2025-26 ایوان کے سامنے رکھے جائیں گے، گزشتہ 3 سالوں کی ضمنی منظوریاں اور زائد میزانیہ گوشوارہ ایوان کے سامنے رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ مالی سال 2025-26 کی مالیاتی تجاویز اور بعض قوانین میں تبدیلی کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔

National Assembly

budget

sardar ayaz sadiq

Budget 2025 26

Budget 2025 2026

Speaker of National Assembly