850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز
بجٹ میں غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف سخت اقدامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی بجٹ 2025-26 میں 850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق اس اقدام کا مقصد پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں یکسانیت لانا ہے۔
بجٹ میں غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف سخت اقدامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے اور ان کی جائیداد کی منتقلی پر پابندی عائد ہوگی جبکہ سنگین جرائم کی صورت میں کاروباری جگہ سیل اور سامان ضبط کیا جا سکے گا۔
تاہم، متعلقہ فریق کو 30 دن کے اندر اپیل کا حق حاصل ہوگا۔
Electric vehicle
budget
budget session
Imported Vehicles
Budget 2025 26
Budget 2025 2026
مقبول ترین
Comments are closed on this story.