Aaj News

جمعہ, جون 20, 2025  
23 Dhul-Hijjah 1446  

بجٹ 26-2025: سپریم کورٹ کے اخراجات کیلئے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص

ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز پر 3 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے
شائع 10 جون 2025 09:52pm

مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں سپریم کورٹ کے اخراجات کے لیے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، عدالت عظمیٰ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز پر 3 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اخراجات کے لیے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

افسران کی تنخواہوں کے لیے 54 کروڑ اور دیگر عملے کے لیے 91 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اثاثہ جات کی خریداری کے لیے 42 کروڑ اور ترقیاتی کاموں کے لیے 45 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

عدالت عظمیٰ کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنےو الے فوائد کی مد میں 23 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ گرانٹس، سبسڈیز اور قرضہ جات کی معافی کی مد میں 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے آپریٹنگ اخراجات کا بجٹ ایک ارب 3 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے لیے بجٹ میں 50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جوڈیشل کمیشن کی تنخواہوں کی مد میں 2 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ جوڈیشل کمشین کی تفریح اور تحائف کی مد میں 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد

budget

us supreme court

Budget 2025 26

Budget 2025 2026