Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

ہم حملے میں شامل نہیں، صدر ٹرمپ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی،امریکی وزیرخارجہ
شائع 13 جون 2025 08:37am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکی قیادت نے فوری ردعمل دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اجلاس اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر بلایا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے، اور اس میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ سینیٹر مارکو روبیو نے بھی کہا ہے کہ ہم ایران پر حملے میں شامل نہیں ہیں، ہماری پہلی ترجیح خطے میں امریکی افواج اور عملے کا تحفظ ہے۔

روبیو کے مطابق اسرائیل کا مؤقف ہے کہ اس نے دفاعی بنیادوں پر کارروائی کی،امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو امریکی مفادات یا عملے کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

Israel

Iran

War

America

ISRAELI ATTACKS

President Donald Trump

US Secretary of State Marco Rubio