Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اسرائیلی حملوں کی مذمت

خطے کو کسی بھی مشکل میں دھکیلنے سے گریز کریں، گوتریس
شائع 13 جون 2025 09:18am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے کو مزید کشیدگی کی طرف نہ دھکیلیں۔

انتونیو گوتریس نے جاری بیان میں کہا کہ ایران اور اسرائیل گہرے تنازع کی طرف بڑھنے سے گریز کریں، اور ایسی صورتحال پیدا نہ کریں جس کا خطہ متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی نازک حالات سے گزر رہا ہے، اور مزید کسی کشیدگی سے علاقائی و عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ خطے کو کسی بھی نئی جنگ یا غیر یقینی صورتحال میں دھکیلنے سے گریز کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد خطے میں شدید تناؤ پایا جا رہا ہے۔ عالمی برادری بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Israel

Iran

مشرق وسطیٰ

antonio guterres

UN Secretary General

ISRAELI ATTACKS