ایران کوڈیل کرلینا چاہیے اس سے پہلے کہ اس کے پاس کچھ نہ بچے ،امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ اسرائیلی حملوں میں واشنگٹن ملوث نہیں ہے۔ ایران کو کہا معاہدہ کرلو،لیکن انہوں نے نہیں کیا ایران کوڈیل کرلینی چاہیے اس سے پہلے کہ اس کے پاس کچھ نہ بچے۔
صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے اور امریکا اس حوالے سے کسی بھی خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ ایران معاہدہ کرے، ورنہ کچھ نہیں بچے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران کے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید رکھتے ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال کیا جا سکے۔
بعدازاں، فاکس نیوز سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی منصوبوں کا علم تھا لیکن امریکی فوج نے اس آپریشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ ایران نے معاہدے کے مواقع ضائع کیے، ایران کے سخت گیر رہنما اب مر چکے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران میں مزید موت اور تباہی کا خطرہ، اسرائیل کی طاقت بے مثال ہے، ایران خبردار ہو، اگلے حملے زیادہ وحشیانہ ہوں گے، ایران کو فوری طور پر معاہدہ کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو 60 دن کی مہلت دی تھی، آج 61 واں دن ہے، ایران کو دوسرا موقع مل سکتا ہے، ایران نے جو کہا تھا، وہ نہیں کیا، ایران کو ایک اور موقع مل سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.