Aaj News

جمعہ, جولائ 18, 2025  
23 Muharram 1447  

سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

فی تولہ سونا 1,500 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
شائع 14 جون 2025 02:56pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا 1,206 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 11 ہزار 213 روپے کا ہو گیا جبکہ فی تولہ سونا 1,500 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی عالمی قیمت 3,432 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

صرافہ بازار ذرائع کے مطابق ڈالر کی قدر، عالمی معاشی غیریقینی صورتحال اور طلب میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

سونا

gold price

gold rate