Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیت لیا

ایڈن مارکرم نے میچ کی چوتھی اننگز میں فائٹنگ سنچری بنا کر جنوبی افریقا کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا
شائع 14 جون 2025 05:21pm

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا ٹائٹل جنوبی افریقہ نے جیت لیا۔ لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو5 وکٹ سے شکست دی۔

لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو5 وکٹ سے شکست دی۔

جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

ایڈن مارکرم نے میچ کی چوتھی اننگز میں فائٹنگ سنچری بنا کر جنوبی افریقا کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا۔ ایڈن مارکرم نے 136 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

کپتان باؤما نے 66، ویان ملڈر نے27 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ایڈن مارکرم نے 136 کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان باووما نے 66 رنز اسکورکیے۔ جنوبی افریقا نے 27 سال کے طویل عرصے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ اپنےنام کیا۔

cricket

South Africa

won the final