Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کرے گا

شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا امکان
شائع 15 جون 2025 02:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کرے گا۔ شرح سود گیارہ فیصد تک برقرار رکھنے کی توقع ہے۔ دسمبر تک مہنگائی میں اضافہ کی اوسط شرح آٹھ فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کرے گا۔

مرکزی بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا، جس میں ملکی اور غیرملکی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان ہوگا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح مئی میں ساڑھے تین فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ دسمبر تک مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح آٹھ فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اس صورتحال میں شرح سود گیارہ فیصد پر برقرار رہنے کی توقع ہے، گزشتہ سال جون سے اب تک پالیسی ریٹ میں گیارہ فیصد کمی کی جاچکی ہے۔

Monetary policy

State Bank Of pakistan