Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

وفاقی بجٹ کے بعد چینی و برطانوی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نئی قیمتیں جاری

دو فیصد اضافی ٹیکس بظاہر کم لگتا ہے، لیکن لاکھوں روپے کی گاڑیوں پر یہ اضافہ خریداروں کے بجٹ کو متاثر کر سکتا ہے
شائع 16 جون 2025 10:42am

وفاقی بجٹ 2025-26 میں حکومت پاکستان نے 1300 سے 1800 سی سی انجن گنجائش رکھنے والی گاڑیوں پر 2 فیصد اضافی ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے باعث متعدد ایس یو ویز اور درمیانے درجے کی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے سے چیری، ڈی ایف ایس کے، اور ایم جی جیسی معروف گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔

چیری گاڑیوں کی نئی قیمتیں

چینی کارساز ادارے ”چیری“ کی مقبول ایس یو وی لائن اپ، Tiggo 4 Pro اور Tiggo 8 Pro“ براہ راست اس نئے ٹیکس سے متاثر ہوئی ہیں:

ماڈل پرانی قیمت (PKR) نئی متوقع قیمت (PKR)
Tiggo 4 Pro DEX Plus 1.5T 6,930,000 7,068,600
Tiggo 8 Pro 1.6 DEX Plus 9,585,000 9,776,700

Tiggo 8 Pro اب تقریباً ایک کروڑ روپے کی حد کو چھو رہی ہے، جو متوسط طبقے کے خریداروں کے لیے ایک بڑا مالی بوجھ ہو سکتا ہے۔

DFSK گاڑیوں کی نئی قیمتیں

”ڈی ایف ایس کے“ (DFSK) کی مشہور ایس یو وی لائن اپ ”Glory 580“ بھی نئی ٹیکس پالیسی کے تحت مہنگی ہو گئی ہے:

ماڈل پرانی قیمت (PKR) نئی متوقع قیمت (PKR)
Glory 580 1.5 CVT 5,610,000 5,722,200
Glory 580 1.8 CVT 5,806,000 5,922,120
Glory 580 Pro 6,790,000 6,925,800

Glory 580 Pro اب 70 لاکھ روپے کے قریب پہنچ چکی ہے، جس سے ممکن ہے کہ خریدار متبادل ماڈلز یا استعمال شدہ گاڑیوں کی طرف رجوع کریں۔

MG گاڑیوں پر اثرات

برطانوی ادارہ ”MG Motors“ کی متنوع لائن اپ میں بھی کئی گاڑیاں اس 2 فیصد اضافی ٹیکس کی زد میں آ گئی ہیں۔ خاص طور پر ان ماڈلز پر اثر ہوا ہے جن کے انجن 1300 سے 1800 سی سی کے درمیان ہیں:

ماڈل انجن پرانی قیمت (PKR) نئی متوقع قیمت (PKR)
MG HS Trophy 1.5L Turbo 8,199,000 8,362,980
MG HS Essence 1.5L Turbo 7,699,000 7,852,980
MG PHEV Hybrid 1.5L Turbo Hybrid 8,499,000 8,668,980
MG ZS 1.5L Petrol 4,399,000 4,486,980
MG 5 Petrol 1.5L 4,399,000 4,486,980
MG 6 1.5L 6,500,000 6,630,000

البتہ ”وی ویز“ (الیکٹرک گاڑیاں) اور 2000 سی سی سے اوپر والے انجن جیسے MG RX8، MG Extender، اور Cyberster GT پر یہ نیا ٹیکس لاگو نہیں ہوگا کیونکہ وہ یا تو ای وی کی مخصوص پالیسی کے تحت آتی ہیں یا اس انجن حد سے باہر ہیں۔

دو فیصد اضافی ٹیکس بظاہر کم لگتا ہے، لیکن لاکھوں روپے کی گاڑیوں پر یہ اضافہ خریداروں کے بجٹ کو متاثر کر سکتا ہے۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق نئی قیمتیں متوسط طبقے کے صارفین کے لیے تشویش کا باعث ہیں، اور ممکن ہے کہ خریدار استعمال شدہ گاڑیوں یا چھوٹے انجن والی گاڑیوں کی طرف متوجہ ہوں۔

نئی قیمتوں سے کار مارکیٹ میں تبدیلی کی ایک نئی لہر متوقع ہے، جہاں خریدار پہلے سے زیادہ محتاط ہو کر فیصلے کریں گے۔

New Prices

Cherry

Budget 2025 26

Budget 2025 2026

DFSK

MG Motors

MG HS Trophy

MG HS Essence

MG PHEV Hybrid

MG ZS

MG 5 Petrol

MG 6

Cyberster GT

MG RX8

NG Extender

Glory 580 1.5 CVT

Glory 580 1.8 CVT

Glory 580 Pro

Tiggo 4 Pro DEX Plus 1.5T

Tiggo 8 Pro 1.6 DEX Plus