Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

پاکستان اور چین کے درمیان 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت کا تاریخی معاہدہ

معاہدے کے تحت پاکستان میں جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کے شعبوں میں جدید ترین چینی مشینری اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی
شائع 17 جون 2025 11:26am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور صنعتی مہارت کے فروغ کے لیے پانچ سالہ تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ اہم پیشرفت ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل) کے تحت پاک چین صنعتی تعاون کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

معاہدہ پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن اور چین کی گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن کے درمیان طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان میں جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کے شعبوں میں جدید ترین چینی مشینری اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی برآمدی صنعت خصوصاً فٹ ویئر اور گارمنٹس سیکٹر میں معیار اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گا، جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی کے تحت اس معاہدے کو پاک چین معاشی تعاون کی نئی جہت قرار دیا جا رہا ہے، جو مقامی صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کے لیے ترقی کا نیا دروازہ کھولے گا۔

TECHNOLOGY

china

پاکستان

contract

Garment sector

Productivity