Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

معیشت میں بہتری کی نوید، رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس

رواں مالی سال کے11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا
شائع 17 جون 2025 03:43pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان کی معیشت کے لیے خوش آئند خبر، مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ میں ایک ارب 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال 2023 میں اسی مدت کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں ایک ارب 57 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا، تاہم اپریل 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔

گزشتہ سال مئی 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا، جس کے مقابلے میں موجودہ صورتحال کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

economy

State Bank Of pakistan

CURRENT ACCOUNT DEFICIT

current account

surplus