Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا واشنگٹن میں تھنک ٹینکس و میڈیا سے اہم مکالمہ

کچھ علاقائی عناصر بطور ہائبرڈ وارفیئر دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں ، فیلڈ مارشل عاصم منیر
شائع 20 جون 2025 10:02am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں معروف امریکی تھنک ٹینکس، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے سینیئر اسکالرز اور اسٹریٹجک امور کے ماہرین سے گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اسٹریٹجک نقطہ نظر، سیکیورٹی پالیسیوں ، معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات اور ان کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔

فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آج بھی امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ علاقائی عناصر بطور ہائبرڈ وارفیئر دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ایک محفوظ اور پرامن دنیا کے لیے پاکستان کا کردار نہ صرف واضح ہے بلکہ عملی بھی ہے۔

ISPR

Washington

Inter Services Public Relations (ISPR)

Operation Bunyan Um Marsoos

Murka e Haq

field marshal

Field Marshal Asim Munir

USA Visit