ایرانی سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی
اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے، ان کی حالت اب بہتر ہوگئی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کی حالت اب مستحکم ہے۔
ایک بیان میں علی شمخانی نے کہا کہ میں زندہ ہوں اور اپنے آپ کو قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔
سائرن بجتے ہی اسرائیلی نیوز چینل میں کھلبلی، اینکرز مہمانوں سمیت لائیو پروگرام چھوڑ کر بھاگ گئے
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، چینی صدر نے 4 تجاویز پیش کردیں
واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیلی حملے کے پہلے مرحلے میں ایرانی سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے جب کہ بعض خبر رساں اداروں میں ان کی شہادت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
Comments are closed on this story.