Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

پرامن مقاصد کی ضمانت دو، جنگ سے بچاؤ ممکن ہے، میکرون کا ایرانی صدر کو پیغام

سفارت کاری ہی خطے کو مزید کشیدگی سے نکالنے کا واحد حل ہے، فرنسیسی صدر
شائع 21 جون 2025 06:51pm

خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں فرانس اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطہ ہوا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کیا۔ گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام پر مزید مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر میکرون نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ فرانس کا مؤقف دوٹوک ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہرگز نہیں ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ اب ایران کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کو مکمل اور قابلِ بھروسا ضمانت دے کہ اس کے تمام جوہری مقاصد صرف اور صرف پرامن ہیں۔

ایران، اسرائیل میں چند گھنٹوں میں جنگ بندی ہوسکتی ہے، میکرون کا دعویٰ

میکرون نے مزید کہا کہ دنیا کو مزید تباہی سے بچانے اور جنگ کے خاتمے کا راستہ ابھی بھی موجود ہے اور سفارت کاری ہی وہ واحد حل ہے جو خطے کو مزید کشیدگی سے نکال سکتا ہے۔

ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یورپی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات کے عمل کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

iranian president

Guarantee peaceful objectives

avoiding war is possible

Macron's message