Aaj News

جمعرات, جولائ 17, 2025  
21 Muharram 1447  

پیپلز پارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، بیٹے کی خیریت دریافت کی

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا
شائع 21 جون 2025 11:20pm

پیپلزپارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملنے جا پہنچا۔ خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ اور دیگر کی سربراہ جے یوآئی سے ملاقات کی اور مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا ایک وفد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سید خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ، چودھری منظور اور زمرد خان پر مشتمل وفد نے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 2025 کے بجٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے یو آئی کی طرف سے ہارون محمود اور مفتی ابرار احمد بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملکی معاشی چیلنجز، بجٹ کے اثرات اور سیاسی تناؤ پر تفصیل سے بات کی۔

اسلام آباد

Qamar Zaman Kaira

khursheed shah

Molana Fazal ur Rehman

Pakistan People's Party (PPP)