Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

چین نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ کی وارننگ دے دی

عالمی برادی موجودہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے، چینی وزارت خارجہ
شائع 23 جون 2025 03:24pm

چینی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے پھیلاؤ کو ہر صورت روکا جانا چاہیے اور تمام فریقین کو فوری طور پر سیاسی حل کی جانب واپس آنا چاہیے۔

ترجمان نے زور دیا کہ مشرق وسطیٰ، بالخصوص خلیجی خطہ، اہم بین الاقوامی تجارتی راستوں کا مرکز ہے، اور یہاں جنگ کے بڑھنے سے نہ صرف علاقائی امن بلکہ عالمی معیشت بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ خلیج میں کشیدگی کم کی جا سکے اور دنیا ایک نئے بحران سے محفوظ رہے۔

چینی بیان میں ایک بار پھر سیاسی مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر زور دیا گیا ہے اور فریقین کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور خطے کے استحکام کو اولین ترجیح دیں۔

china

مشرق وسطیٰ

IRAN ISRAEL CONFLICT

Iran Israel War

Iran Israel Tension

US attack on Iran

iran vs US