ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں محسوس کئے گئے
شائع 19 جنوری 2026 12:00pm

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ میں بھی جھٹکے آئے، جس کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

گلگت بلتستان زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا گلگت ، ہنزہ ، نگر ، غذر اور دیامر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اس دوران پہاڑوں سے پتھر گرنے سے مختلف مقامات پر شاھراہ بند ہوگئی۔

زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر کے پہاڑی علاقے میں تقریباً 10 سے 35 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

زلزلے کےجھٹکےمحسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلے سے فی الحال کسی جانی یا مالی نقکی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

گلگت بلتستان

پاکستان

islmabad

Mardan

Earthquake tremors in

Abbottabad,