سونے آج مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر اضافے سے فی اونس 4 ہزار 825 ڈالر تک پہنچ گیا
اپ ڈیٹ 16 اپريل 2026 01:22pm

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 110 روپے بڑھ کر 8 ہزار 514 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 825 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔