اسلام آباد میں گھریلو جھگڑے پر خاتون سمیت 4 افراد قتل
تھانہ نون کے علاقے میں افسوسناک واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
اسلام آباد کے علاقے تھانہ نون میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد قتل ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
مقبول ترین
















