امریکی فوج سے تعاون کا شبہ، پاسداران انقلاب نے بحری جہاز تحویل میں لے لیا

ایپامی نونڈس کی چھ ماہ نگرانی کے بعد کارروائی، امریکی بندرگاہوں سے آمد و رفت کا انکشاف
شائع 25 اپريل 2026 01:08pm

ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی فوج سے تعاون کے شبے میں ایک تجارتی جہاز کو تحویل میں لے لیا۔

ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی فوج سے تعاون کے شبے میں ایک جہاز کو ضبط کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ”ایپامی نونڈس“ نامی اس جہاز پر چھ ماہ تک مسلسل نگرانی جاری رہی۔

پاسدارانِ انقلاب نے ایک جہاز کو ضبط کر لیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی فوج سے منسلک مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

حکام کے مطابق ”ایپامینوڈس“ نامی جہاز کو اس وقت روکا گیا جب اس نے ایرانی حکام کی جانب سے دی گئی متعدد وارننگز کو نظر انداز کیا اور بحری قوانین کی خلاف ورزی کی۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ جہاز حساس آبی حدود میں سرگرم تھا اور اسے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔ مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جہاز نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران متعدد بار امریکی بندرگاہوں تک آمد و رفت کی، جسے ایرانی حکام نے مشکوک سرگرمیوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

بیان کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے چھ ماہ تک انٹیلی جنس نگرانی اور ٹریکنگ کے بعد اس جہاز کے خلاف کارروائی کی، کیونکہ اس نے وارننگز اور متعدد بحری ضوابط کی خلاف ورزی کی۔

تاحال امریکی حکام یا آزاد بحری اداروں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ جہاز کے پرچم، ملکیت اور عملے کی شہریت سے متعلق تفصیلات بھی واضح نہیں ہو سکیں۔

ے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں نظم و نسق اور سلامتی میں خلل ڈالنا ان کی ریڈ لائن ہے۔