سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافہ، سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 3944 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جہاں سونا 46 ڈالر بڑھ کر 4540 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں بھی اسی عالمی رجحان کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔
















