10 ارب ڈالر ہتکِ عزت کیس: ٹرمپ کے وکلا کا بی بی سی کو مالی ریکارڈ دینے سے انکار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف دائر 10 ارب ڈالر کے ہتکِ عزت کے مقدمے میں مطلوبہ مالی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس پیش رفت کا انکشاف فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
فنانشل ٹائمز کی شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے بی بی سی کے وکلا کی جانب سے طلب کی گئی مالی معلومات عدالت میں فراہم نہیں کیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ ٹرمپ کی جانب سے بی بی سی کے خلاف دائر کیے گئے 10 ارب ڈالر کے ہتکِ عزت کے مقدمے سے متعلق ہے۔
بی بی سی کے وکلا نے مقدمے کی کارروائی کے دوران ٹرمپ کے مالی معاملات سے متعلق بعض دستاویزات اور معلومات طلب کی تھیں، تاہم ان کی قانونی ٹیم نے یہ معلومات دینے سے انکار کر دیا۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ تفصیلات ان عدالتی دستاویزات میں سامنے آئی ہیں جن کا جائزہ اخبار نے لیا ہے۔
رپورٹ میں مزید قانونی دلائل یا عدالت کے آئندہ لائحۂ عمل کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں، تاہم یہ پیش رفت مقدمے کی کارروائی میں ایک اہم مرحلہ سمجھی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، جس کی قانونی کارروائی جاری ہے۔














