امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ، ایک اہلکار لاپتا
بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، نتیجے میں ایک اہلکار لاپتا ہو گیا ہے جبکہ تین اہلکار محفوظ ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق لاپتہ اہلکار کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں موجود عملے کے چار اہلکاروں میں سے ایک لاپتہ ہو گیا ہے، جبکہ باقی تین اہلکار محفوظ ہیں۔
سینٹ کام نے بتایا ہے کہ لاپتہ اہلکار کی تلاش کے لیے بحیرہ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ یا حادثہ کسی دشمن حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔














