Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

کوئٹہ میں شرپسندوں نے گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا گیا،8 افراد جاں بحق

شائع 30 اکتوبر 2015 05:57am

blasast-dead-queta-1
کوئٹہ میں شرپسندوں نے مارواڑ کے حکومت حامی قبائلی رہنماء کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں قبائلی رہنما میرگل خان سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔کوئٹہ کے قریب مارواڑ میں دہشتگردی ،گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ،ایف سی ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر سے چالیس کلومیٹر دور مارواڑ کے کچے کے علاقے میں قبائلی رہنماء میرگل خان کی گاڑی کو نامعلوم شر پسندوں نے دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں میر گل خان ان کے دو ساتھی عالم زیب اور بہاول مری سمیت محافظ بھی جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو مچھ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div